ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا

ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں داخلے اور اخراج کیلئے نئے بحری راستوں کی تفصیلات پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی علاقائی پانیوں میں ہوگا جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے والے راستے کا ایک حصہ بھی ایرانی علاقائی پانیوں میں واقع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ بند رہے گا جبکہ امریکا اس راستے کو کھلا رکھنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مکمل طور پر اس بات سے مشروط ہے کہ امریکا ایران کی شرائط پر عمل درآمد کرے۔