لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا

لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیتھوانیا کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے مطابق خطرے کے پیش نظر نیٹو کے لڑاکا طیاروں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔

ابتدائی الرٹ کے تقریباً 30 منٹ بعد حکام نے بتایا کہ ڈرون کو کاؤنَس کے علاقے کے اوپر فضا میں تباہ کر دیا گیا، جس کے بعد فضائی خطرے کا الرٹ ختم کر دیا گیا۔

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر ولمانتاس وٹکاؤسکاس نے تصدیق کی کہ ایک ڈرون کی موجودگی کا پتا چلنے کے بعد نیٹو کے لڑاکا طیاروں کو کارروائی کے لیے متحرک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر فراہم نہیں کی جا سکتیں۔