4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مارچ میں گرفتار کیے گئے چاروں کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کیلئے جمع کیے گئے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

یہ بحری بیڑہ 2025ء میں فلسطینی علاقے غزہ کیلئے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد وہاں انسانی امداد پہنچانا تھا، گلوبل صمود فلوٹیلا نے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے متعدد مرتبہ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے گرفتار کارکنوں کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

کارکنوں کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب تنظیم تیونس سے جزوی طور پر روانہ ہونے والے ایک نئے مشن کی تیاری کر رہی تھی، تاہم بعد میں یہ مشن منسوخ کر دیا گیا۔