دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ہمارے خطے نے ایک بڑے زلزلے جیسے حالات دیکھے ہیں، سفارتکاری کے ذریعے خطے میں استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ خطے کے حالیہ واقعات نے کئی ممالک کی سلامتی کو مشکل میں ڈالا، خطے کے ممالک کو اختلافات اور کشیدگی ختم کرنا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے ریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت بھی کی گئی، قطری وزارت خارجہ نے حوثیوں کو سعودی عرب کے خلاف حملے روکنے پر زور دیا ہے۔