دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی لابی کا ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی لابی امریکا پر زور دے رہی ہے کہ ایران سے متعلق پالیسی میں اسرائیل کے مفادات کو مقدم رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی پالیسی کو اسرائیل کے دباؤ سے آزاد کیا جائے۔ ان کے مطابق اسرائیل کے خلاف کسی بھی معمولی اقدام کی قیمت امریکا سے وصول کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو اسرائیلی دباؤ کی زنجیروں سے آزاد ہونا چاہیے۔