امریکی صدر کی چینی ہم منصب سے 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات طے

امریکی صدر کی چینی ہم منصب سے 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات طے

ملاقات میں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی میں توسیع، تجارت، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور ایران کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس ملاقات سے کسی بڑے معاہدے کے بجائے موجودہ تجارتی کشیدگی کو برقرار رکھنے اور تعلقات میں استحکام لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکی اور چینی صدور کی چند ماہ قبل ہونے والی ملاقات کے بعد چین کی عالمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اندرون ملک گرتی ہوئی عوامی مقبولیت کا سامنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طاقت کے اس بدلتے ہوئے توازن نے رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی سربراہی ملاقات سے وابستہ توقعات کو متاثر کیا ہے کیونکہ شی جن پنگ فوری طور پر بڑی رعایتیں دینے کے خواہش مند دکھائی نہیں دیتے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ایران کے مہنگے پڑنے والے جنگی تنازع میں الجھے ہوئے ہیں جس نے ان کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کے اخراجات پر بھی اثر ڈالا۔