آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق حملے کے بعد بحری جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ بجھنے کے بعد جہاز نے سفر جاری رکھا، عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔

واقعے میں کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ جاری ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔