دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (دنیا نیوز) افغانستان پر ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان سمیت خطے کے مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں چین سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ افغانستان کی صورتحال اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کے فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی ناقابل قبول ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ خطے میں غیر ملکی فوجی انفراسٹرکچر عدم استحکام اور تنازعات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔