امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک

امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کو پیش آیا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پولیس اہلکاروں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی تمام ہلاکتیں ہوچکی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی موت بظاہر خود کو گولی مارنے کے نتیجے میں ہوئی، ایری پولیس چیف رک لوراہ نے واقعے کو شہر کے لیے غیر معمولی جانی نقصان اور تباہی قرار دیا۔

پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایری کے میئر سے رابطہ کیا ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے، حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔