دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی کابینہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف اتحادی فورسز کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کر دی۔
سعودی کابینہ نے سعودی عرب پر مسلسل حملوں کی صورت میں حوثیوں کو سنگین نتائج کی وارننگ دیدی، سعودی کابینہ نے ریاض سمیت ہوائی اڈوں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثی حملوں کی مذمت کی۔
کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے دفاع، شہریوں اور قومی تنصیبات کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا گیا، سعودی کابینہ نے کہا کہ یمن میں اتحادی کارروائیوں کا مقصد حوثی خطرات کا خاتمہ اور یمنی عوام کا تحفظ ہے۔
بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں محفوظ بحری آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، سعودی عرب کی مشرقی سے مغربی ساحل تک تیل کی ترسیل بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔