سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ اور توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور عالمی منڈیوں پر ان کے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مشترکہ بیان کے مطابق یونان نے عالمی تیل منڈی کو مستحکم رکھنے اور متبادل برآمدی راستوں، خصوصاً ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دفاع، سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور معلومات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، خلائی ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، سیاحت اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔