امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی

امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی

تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقری کنی کا کہنا تھا کہ نئے سفارتی مرحلے سے قبل امریکی وعدوں پر عدم اعتماد کرنا ایران کا حق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نئے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے واشنگٹن کو محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

نائب ایرانی قومی سلامتی کونسل نے واضح کیا کہ ایران صرف امریکی بیانات اور وعدوں پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ مذاکرات کی بحالی سے پہلے امریکا کے عملی اقدامات دیکھنا چاہتا ہے۔