دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) نو منتخب امریکی مسلمان سینیٹر عبد الرحمان محمد السید نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ شروع کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر عبدالرحمان محمد السید نے کہا کہ ہم ایسی جنگ میں پھنس چکے ہیں جو شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، ماضی کے امریکی صدور نے ایران کیخلاف جنگ سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وزیراعظم امریکا کو ایران سے جنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہا، اسرائیلی حکومت کیساتھ بھی دیگر ممالک جیسا سلوک ہونا چاہیے۔
عبد الرحمان محمد السید کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی فوجی مدد کر رہا ہے اور اسے جنگی سازو سامان فروخت کر رہا ہے، اسرائیل کو فروخت کیا جانے والا امریکی اسلحہ نسل کشی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔
امریکی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مصر کو امریکی امداد نہیں ملنی چاہیے، کسی حکومت پر تنقید کو اس ملک یا قوم کیخلاف تعصب قرار دینا درست نہیں۔