دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انتخابی نتائج اور رائے عامہ کے جائزوں میں بڑے فرق پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ انتخابات شفاف تھے؟ انتخابی نتائج اور پولز کے نتائج میں اتنا بڑا فرق کیسے ہوسکتا ہے؟
امریکی صدر نے کہا کہ انتخابی مشینیں ووٹرز سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہیں، جبکہ ابتدائی ووٹنگ کے نتائج کے بڑے بڑے اعدادوشمار سامنے آئے۔
ٹرمپ کے مطابق بعض مقامات پر ووٹوں کے بڑے اعداد نے انتخابی نتائج پر اثر ڈالا۔