خلاصہ
- فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم جیت جاتے، ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ بات کر رہے ہیں، اور اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، ایران کے معاملے پر ہمیں بہت اچھے نتائج مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو بہت برے طریقے سے شکست دی، آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے، ہم نے 6، 7 ماہ کے دوران اپنا کوئی فوجی نہیں کھویا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سٹیفن ملر 9 نومبر سے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے چیف آف سٹاف ہوں گے، موجودہ ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹیفن ملر قابل اعتماد مشیروں میں سے ایک ہیں، سوزی وائلز چیف آف سٹاف کا عہدہ چھوڑ کو میری سیاسی ٹیم میں شامل ہوں گی۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے، کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔