دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پر اخراجات، بدنظمی، بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات ہوں گی، سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ڈیمو کریٹس میں تحقیقات کے حوالے سے رابطے جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیز پر نگرانی اور کانگریس میں سماعتوں کا پلان تیار کر لیا، ایران جنگ سینیٹ اور ڈیمو کریٹس کی ابتدائی تحقیقات کا اہم موضوع بننے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی جنوری میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو طلب کر سکتی ہے، ڈیمو کریٹس کا ایران جنگ سے متعلق وار پاور قرارداد پر فوری ووٹنگ کرانے کا منصوبہ ہے۔