دنیا
خلاصہ
- استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی استنبول میں ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں پانچ معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔
صدر اردگان نے کہا کہ آج قطر اور ترکی کے درمیان طے پانے والا باہمی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔
ترکی کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے مطابق اجلاس کے موقع پر پانچ معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کئے گئے جن میں قطر اور ترکی کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ کیا گیا۔
سپریم سٹریٹیجک کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، امن و مصالحت اور تنازعات کے حل سے متعلق مفاہمتی یادداشت اور صارفین کے تحفظ و مارکیٹ نگرانی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔