دنیا
خلاصہ
- سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں قومی سطح کے ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے نقل کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امیدوار نے اپریل اور جولائی میں ہونے والے امتحان کے دونوں مراحل میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اس نے پہلے مرحلے میں 400 میں سے 397.5 نمبر حاصل کیے تھے اور 160 سوالات میں سے صرف ایک کا جواب غلط دیا تھا جس پر اس کی غیر معمولی کارکردگی کے حوالے سے نقل کے الزامات سامنے آئے تھے۔
امیدوار نے اپنے وکیل کے ذریعے اعتراف کیا کہ اس نے امتحان کے سوالات چھوٹے کیمرے کی مدد سے تصاویر کی صورت میں محفوظ کیے اور پھر انہیں اے آئی کو بھیج کر جوابات حاصل کیے، اور بعدازاں اس نے اپنے اسمارٹ فون پر جوابات دیکھے۔