دنیا
خلاصہ
- نابلوس: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور مشرقی نابلوس میں چھاپوں کے دوران 2 فلسطینی بھائیوں کو گرفتار جبکہ 4 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیوں میں علاقے میں داخل ہوئے اور متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس دوران گھریلو سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران ماہر اور سلام ابو عامر نامی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے تشدد سے چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فلسطینی ہلال احمر کے طبی عملے نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔