توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم

توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم

قطری وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے باعث صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور مشترکہ مفادات بڑھانا ناگزیر ہے، ایرانی معیشت کھلنے سے پورے خطے میں اقتصادی ترقی کے بے پناہ امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب توانائی کی ترسیل کے متبادل راستے بنانے پر بات چیت کررہے ہیں، قطر کی بنیادی پیداوار قدرتی گیس اور ایل این جی ہے، آبنائے ہرمز قطر کے لیے انتہائی اہم تجارتی راستہ ہے۔

قطری وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسی ملک کی تنصیبات پر حملہ اس کی خودمختاری اور ریاست پر حملہ ہے، امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے مقامات و تنصیبات پر حملے بلاجواز ہیں۔