دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم اور بجلی گھر بھی فوجی ہدف تصور ہوں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل میں بولے ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پرلاگو کریں گے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پر لاگو کریں گے، امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب موجود کوئی بھی ڈیم، بندرگاہ، یا بجلی گھر کو دوہرے استعمال کا حامل سمجھا جائےگا۔
خیال رہے کہ امریکی اخبارکی رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ایران کے کچھ ڈیم ممکنہ طور پر اس کے میزائل ٹھکانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں اور فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے حامل ہیں۔