ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ملاقات کی تفصیلات بیان کئے بغیر کہا کہ فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے قطر کے کردار کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

عباس عراقچی اس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔