امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد

امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد

ایران کے قائم مقام وزیر تیل حمید بورد نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے حالتِ جنگ میں ہونے کے باعث تہران تیل کی فروخت کی حکمت عملی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کرے گا، ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حمید بورد نے کہا کہ ہم جنگ کی حالت میں ہیں اور تیل کی فروخت ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے، ہم میڈیا میں ان حربوں پر بات نہیں کرتے، ایران کی تیل کی پیداوار مستحکم ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے کا رجحان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایران ڈیزل ایندھن کی برآمدات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔