آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، جب دونوں ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب مبینہ طور پر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرائے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے عبد دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ لگ گئی، دونوں جہاز اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر کے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے فوری طور پر ٹینکروں کی شناخت یا جانی و مالی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں گزرتے ہوئے 3 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔