بھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی غیر معیاری قرار

بھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی غیر معیاری قرار

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گوا میں بسلیری کے پلانٹ سے حاصل کردہ پانی کے نمونے میں برومیٹ کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی۔

بھارتی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بسلیری کے پانی میں ایک اور ممکنہ مضر صحت کیمیکل کی موجودگی سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق پانی میں برومیٹ کی مقدار 12 مائیکروگرام فی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی مقررہ حد 10 مائیکروگرام فی لیٹر ہے، ماہرین نے ٹیسٹ میں پائے جانے والے کیمیکل کو سرطان کے ممکنہ خطرے کا سبب قرار دیا ہے۔

حکومتی سیفٹی ٹیسٹ کے نتائج کے بعد بھارت کی تقریباً 3.6 ارب ڈالر مالیت کی منرل واٹر مارکیٹ میں صارفین کی صحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔