دنیا
خلاصہ
- ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کویت پر ایران کے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کویتی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت پر یہ دشمنانہ حملہ اس کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، جو ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
وزارت نے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔
بیان میں حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا، متحدہ عرب امارات نے مشکل کی اس گھڑی میں کویتی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔