دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے میں میزائل لانچ پیڈ تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسی لانچ پیڈ سے کچھ دیر قبل سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب یمنی سرکاری افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 767 حملے کیے گئے، جن میں 117 حوثی ارکان مارے گئے۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے، جبکہ مشرقی صوبے کی فضائی حدود میں دو ڈرون بھی مار گرائے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جازان کی بندرگاہ پر گرا، جس سے معمولی نقصان ہوا۔