دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) حوثی ملیشیا کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سعودی اتحادی فوج نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ترجمان سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا نے ریاض شہر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اس کے بعد سعودی شہری دفاع نے مشرقی صوبے اور الخرج گورنریٹ میں الرٹ جاری کیا تھا۔
بعدازاں سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ الخرج گورنریٹ میں خطرہ ٹل گیا ہے اور صورتحال معمول پر آگئی ہے، اب کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔