ڈالر انٹر بنک ریٹ میں 2 پیسے اضافے کے بعد 121 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

Last Updated On 10 July,2018 03:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 پیسے مہنگا ہو کر 121.55 روپے کا ہو گیا۔

ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 پیسےمہنگا ہوکر 121.55 روپےکا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29جون کو124 روپے50 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔

ادھر ایشیائی مارکیٹ میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 47 سینٹس مہنگا ہوکر 74.31 ڈالرفی بیرل پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 50 سینٹس اضافے سے 1259 ڈالرفی اونس پر آ گیا۔
 

Advertisement