محمد حفیظ کا 15 سالہ ٹیسٹ کیرئیر ختم، آخری اننگز یادگار نہ بنا سکے

Last Updated On 07 December,2018 03:54 pm

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) ) محمد حفیظ کے ٹیسٹ کیرئیر کا آج آخری روز ہے، پروفیسر کیویز کیخلاف اپنی آخری اننگز میں صرف 8رنز ہی بنا سکے، آل راؤنڈرنے 55 مقابلوں میں 10 سنچریوں کی مدد سے 3652 رنز بنائے۔

محمد حفیظ کے 15سالہ ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام ہو گیا۔ پروفیسر نے سیریز کے آخری میچ کے دوسرے روز (4 دسمبر کو) ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ میچ کے پانچویں روز کھیل کا آغاز ہوا تو قومی ٹیم نے شاندار انداز میں محمد حفیظ کو گراﺅنڈ میں خوش آمدید کہا۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی دو لائنوں میں کھڑے ہوئے اور ایک طرح سے محمد حفیظ کو ٹیسٹ کرکٹ کے آخری روز "گارڈ آف آنر" پیش کیا گیا۔

 

پروفیسر کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ آل راؤنڈر ابو ظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ حفیظ پہلی اننگز میں صفر دوسری میں 8رنز بنا سکے۔ آل راؤنڈر کے 5515 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 3652 سکور بنائے، 55ٹیسٹ میچز میں 53 شکار کئے۔

محمد حفیظ نے 2003 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ 

 

 

Advertisement