مولا جٹ 2 کی تشہیر ی مہم کا آغاز، پوسٹر جاری

Last Updated On 24 September,2018 02:10 pm

کراچی (روزنامہ دنیا)پاکستانی تاریخ ساز فلم ''مولا جٹ'' کا سیکوئل ''مولا جٹ 2 '' کی تشہیری مہم کا آغاز فلم کا پوسٹر جاری کرکے کردیا گیا ۔ فلم کی کہانی ناصر ادیب نے لکھی جو پہلی فلم ''مولا جٹ'' بھی لکھ چکے ہیں۔ ان کے ساتھ بلال لاشاری نے اپنے قلم کا ہنر بھی دکھایا ہے۔

فلم میں پہلی بار حمزہ علی عباسی ، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، بابر علی، ریشم اور گوہر رشید ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ اس فلم کیلئے ماہرہ خان نے خصوصی طور پر پنجابی سیکھی ہے۔ فلم کی نمائش 4 جون 2019 کو کرنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

واضح رہے ٹی وی ڈراموں کے بعد فواد خان کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو بطور ہیرو ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل وہ 2007 میں فلم   خدا کے لئے   میں شان کے ساتھ معاون اداکار کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے لیجنڈ گلوکار عالمگیر کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے ایک فلم   البیلا عاشق   سائن کی جو اب تک شروع نہیں ہوسکی،فواد عید الاضحی پر ہمایوں سعید کی فلم   جوانی پھر نہیں آنی 2   میں بطور گلوکار انٹری دے چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ایک دو پاکستانی فلموں میں وہ مہمان اداکار کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
 

Advertisement