کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

Last Updated On 27 January,2019 12:19 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سکھرپولیس نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، روہڑی میں مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

سکھر پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے کے بعد ایک ملزم مور علی بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد کے چار ساتھی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق ملزمان کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم مور علی بگٹی کراچی میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔


 

Advertisement