’نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا، اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا‘

Last Updated On 13 November,2019 05:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کو نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے، اسے قابو کرنا پڑے گا۔

ق لیگی سربراہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ زندگی موت اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان کو ﷲ تعالیٰ نے موقع دیا ہے، وہ ایسے لوگوں کی مت سنیں جو اچھے فیصلوں میں مینگنیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے۔ صاحب اقتدار لوگ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔
 

Advertisement