یونان آمد پر انجیلا مرکل کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Last Updated On 11 January,2019 07:00 pm

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دورے کے موقع پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ یونانیوں کا کہنا ہے انکی معاشی بدحالی کی ذمہ دار جرمن چانسلر ہیں۔ پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دورے پر ایتھنز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔

یونانیوں کے مطابق انکی معاشی بدحالی کی ذمہ دار جرمن چانسلر ہیں۔ یونانی وزیر اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ یونان کے معاشی مسائل اب حل ہو جائیں گے۔


 

Advertisement