تائیوان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ہلاک

Last Updated On 02 January,2020 02:25 pm

تائپے: (دنیا نیوز) تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

 تائیوان کے ضلع وولائی یں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 13 سینئر فوجی حکام سوار تھے، فوج کے مطابق حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چیف آف جنرل سٹاف ژی منگ بھی شامل ہیں، وہ نئے سال کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement