ایئر لائنز 'مونارک' کا دیوالیہ، دنیا بھر میں ا لاکھ دس ہزار کسٹمرز پھنس گئے

Published On 02 Oct 2017 08:10 PM 

برطانوی ایئر لائن" مونارک" کی سروس معطل، دنیا بھر میں پھنسے برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے چونتیس چارٹرڈ طیارے روانہ۔ ایڈوانس بکنگ کرنے والے ساڑھے سات لاکھ کسٹمرز کے پیسے بھی ڈوب گئے۔

لندن :(دنیا نیوز) برطانیہ سے آپریٹ کرنے والی ائیر لائن "مونارک" کا دیوالیہ نکل گیا، ائیر لائین کی سروس اچانک سے معطل ہونے پر دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد مونارک کی سروس استعمال کرنے والے برطانوی شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ برطانوی حکام نے مسافروں کی واپسی کے لے 34 چارٹرڈ طیارے روانہ کر دیے ہیں۔ ایڈوانس بکنگ کرنے والے ساڑھے سات لاکھ کسٹمرز کے پیسے بھی ڈوب گئے ہیں۔ مصر اور تیونس میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے کے بعد ایئرلائن کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔