برطانوی نژاد بھارتی کم عمر ترین کروڑ پتی بن گیا

Published On 16 Oct 2017 09:11 PM 

اکشے رپا ریلیا نے ایک سال قبل آن لائین پراپرٹی کا بزنس شروع کیا تھا ایک ہی سال میں اکشے کی ویب سائیٹ نے 12 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا۔ آج اکشے کی ویب سائیٹ برطانیہ کی 18 ویں بڑی سٹیٹ ایجنسی بن گئی ہے۔

ویب ڈیسک :(ویب ڈیسک) بھارتی نژاد برطانوی نوجوان اکشے رپا ریلیا برطانیہ کا کم عمر ترین کروڑ پتی بن گیا ہے۔ اکشے نے ایک سال قبل آن لائن پراپرٹی کا کاروبار شروع کیا تھا۔ ایک سال میں اکشے کی ویب سائٹ نے 12 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا۔ مختصر سے عرصے میں اکشے کی ویب سائٹ برطانیہ کی 18 ویں بڑی سٹیٹ ایجنسی بن گئی ہے۔ اکشے کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ بنانے سے پہلے بھی وہ 100 ملین پاؤنڈز کی پراپرٹی سیل کر چکے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پہلی ڈیل کی لوکیشن پر جانے کے لیے میرے پاس گاڑی بھی نہیں تھی، میں نے اپنا بزنس 7000 پاؤنڈز ادھار لے کر شروع کیا تھا اور آج میرے اپنے 12 ملازم ہیں۔ یہ کم عمر نوجوان جو پہلے کبھی سکول کی فیس اپنے والدین سے لیا کرتا تھا، آج اس قابل ہے کہ اپنے والدین کا سہارا بن سکتا ہے۔ خیال رہے کہ آغاز میں اکشے اپنے پراپرٹی کے کاروبار سے خود کو 500 پاؤنڈز دیا کرتے تھے جو بعد میں انھوں نے بڑھا کر 1000 پاؤنڈز کر دیے۔ اکشے نے اپنی پہلی کار بھی اپنی خود کی کمائی سے ہی خریدی تھی۔