زکوۃ کٹوتی کے لئے کل بینک ہالیڈے کا اعلان

Last Updated On 16 May,2018 10:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زکوۃ کٹوتی کے لئے جمعرات کو بینک ہالیڈے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے زکوۃ کٹوتی کے لئے جمعرات کو بینک ہالیڈے کا اعلان کر دیا ہے۔ کل مورخہ 17 مئی بروز جمعرات کے دن بینک میں عملہ موجود ہو گا لیکن مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔

بینک عملہ صرف صارفین کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کٹوتی کرے گا۔ زکوۃ کٹوتی صرف سیونگ اکاؤنٹ میں موجود رقم سے ہو گی۔