کراچی (دنیا نیوز ) موجودہ حالات میں روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں ، گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے معاشی ترقی کی شرح تسلی بخش اور مہنگائی قابو میں ہے۔
غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں روپے کی قدر میں کمی کی تھی مگر فی الحال روپے کی قدر میں مزید کمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معاشی ترقی کی شرح کا تسلی بخش ہونا اور اشیاء خوردنوش کی بہتر فراہمی کے باعث مہنگائی کا قابو میں ہونا ہے۔
اس کے باجود اگر ضرورت پڑی تو روپے کی قدر میں مزید کمی کرسکتے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا دبائو زیادہ ہے جس سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔ ادائیگی بروقت کرنے کے ساتھ ساتھ جاری کھاتوں کے خسارے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔