سٹیٹ بینک نے زکوٰۃ کا نصاب طے کر لیا

Last Updated On 14 May,2018 06:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بینک اکاؤنٹ میں 39 ہزار 198 روپے یا اس سے زائد رقم پر زکوٰۃ منہا کردی جائے گی، زکوٰۃ کا نصاب طے کر لیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سٹیٹ بینک کو زکوٰۃ کا نصاب موصول ہوچکا ہے، سرکلر کے مطابق سیونگز یا پرافٹ اور لاس اکاونٹ میں 39 ہزار 198 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے کی صورت زکوۃ منہا کردی جائے گی۔ سٹیٹ بینک نے اس حوالے سے تمام بینکوں کو ہدیات کردی ہے کہ وہ یکم رمضان کو اکاؤنٹ میں نصاب کے برابر رکھی گئی رقم پر زکوٰۃ منہا کر دیں۔ کھاتوں میں طےشدہ نصاب سے کم رقم ہونے کی صورت میں زکوۃ منہا نہیں کی جائے گی۔