کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے، آئل ایڈوائزری کونسل کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول و ڈیزل کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔
آئل ایڈوائزری کونسل کے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ پیٹرول و ڈیزل کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں جس میں پیٹرول کا ذخیرہ 3 لاکھ ٹن ہے جبکہ مئی کے آخر تک 1 لاکھ 40 ہزار ٹن مزید پیٹرول درآمد کر لیا جائے گا۔
اوسی اے سی (آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل) کے مطابق اس وقت ملک میں ڈیزل کا ذخیرہ ساڑھے 5 لاکھ ٹن ہے جبکہ رواں ماہ کے آخرتک مزید 3 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرلیا جائے گا۔