عالمی مالیاتی ادارے ٹاپی منصوبے پر سرمایہ لگانے کے لئے تیار

Last Updated On 26 May,2018 11:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) ٹاپی منصوبے کی تکمیل سے افغانستان، پاکستان، بھارت کے لئے یومیہ 3 اعشاریہ 2 ارب کیوبک میٹر گیس دستیاب ہو گی۔

عالمی جریدے کے مطابق اٹلی، فرانس اور یونان کے مالیاتی ادارے ٹاپی گیس لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ یہ منصوبہ کافی عرصے سے سست روی کا شکار ہے اور اب تک ترکمانستان صرف 10 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھا سکا ہے۔

ٹاپی منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 33 ارب کیوبک میٹر گیس دستیاب ہو گی۔ افغانستان، پاکستان اور بھارت 30 سال تک اس منصوبے سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے۔

ماہرین کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے خطے کے ممالک کے درمیان بہتر تعلقات جبکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔