اومان: (دنیا نیوز) سمندری طوفان میکونو یمن کے جزیرے میں تباہی مچانے کے بعد سلطنت عمان سے ٹکرا گیا۔ جنوبی صوبے ظفار کے درجنوں علاقے متاثر ہوئے، ساحلی شہر صلالہ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے باعث عمان کے جنوبی صوبے ظفار کے درجنوں علاقے متاثر ہوئے ہیں، ساحلی شہر صلالہ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان میں شدت آنے سےمزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔