دنیا کی 10 خوبصورت ترین شہزادیاں

Published On 31 Oct 2017 07:07 PM 

خوبصورتی، شہرت، پیسہ یہ وہ چند خصوصیات ہیں جو ہمارے ذہنوں مہں آتی ہیں جب ہم کسی شہزادی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) شاہی خاندانوں کی یہ شہزادیاں دنیا کے مختلف علاقوں کے دورے کرتی ہیں ان میں سے اکثر سیروتفریح کے لیے یا پھر کسی مخصوص علاقے میں لوگوں کی مدد کرنے بھی جاتی ہیں، جہاں جاتی ہیں لوگ انکے سہر میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان میں سے دنیا کی 10 مشہور اور امیر ترین حسینائیں یہ ہیں.

 کیتھرین


کیتھرین، ڈچ کی شہزادی ہیں، جو 9 جنوری کو پیدا ہوئیں۔ انکی شادی شہزادہ ولیم سے ہوئی کیتھرین کیٹی، کے نام سے بھی مشہور ہیں اور بہت جلد ملکہ بننے کی بھی امیداور ہیں۔

میری 


میری، ڈنمارک کی شہزادی ہیں جو 5 فروری کو پیدا ہوئیں۔ میری کی شادی ڈنمارک کے ہی شہزادے سے ہوئی، خاندان میں ملکہ بننے کی فہرست مین انکا نمبر سر فہرست ہے۔

چارلین


چارلین، مناکو کی شہزادی ہیں 25 جنوری کو زمباوے میں پیدا ہوئیں اور مناکو کے ہی شہزادے البرٹ، سے انکی شادی ہوئی۔ انھوں نے اپنا بچپن ساؤتھ افریکہ میں گزارا اولمپکس میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

میڈیلین


میڈیلین، سوئیڈن کی شہزادی ہیں میڈیلین سویڈن کی ملکہ کی چھوٹی بہن ہیں انکو اپنا فارغ وقت موسیقی، ڈانس کرنے اور کتابیں پڑھنے میں گزارنا پسند ہے۔

لیٹیزیا


لٹیزیا، سپین کی شہزادی ہیں شاہی خاندان سے منسلق ہونے سے قبل لیٹیزیا ایک صحافی تھیں۔

وکٹوریا


وکٹوریا، کی پیدائش ہی سوئیڈن کے ایک شاہی خاندان میں ہوئی، صرف 2 سال کی عمر مین انکو کراؤن پرنسز ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

ٹاٹیانا


ٹاٹیانا، سوئیڈن کی شہزادی ہین اگرچہ انکا تعلق شاہی خاندان سے تھا لیکن انکی پرورش ایک عام شہری کی طرح کی گئی۔ 2010ء میں شہزادہ نکولس سے شادی کے بعد انھیں شاہی خاندان کا فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

زارا فلپس


زارا فلپس، اپنے خاندان کی اکلوتی وارث ہیں انکے خاوند پیشے کے لحاظ سے ایک رگبی کے کھلاڑی ہیں عوامی تقریبات میں یہ زارا کے نام سے کہلانا زیادہ پسند کرتی ہین۔
کیشا اومیلانا


کیشا اومیلانا، نائیجیریا کی شہزادی ہیں شہزادی نے محنت کر کے امریکا میں خود کا نام بنایا ہے کیشا بہت سی کمرشلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔
جٹسن پیما

 

جٹسن پیما بھوٹان کی شہزادی ہیں 24 جون 1990ء کو پیدا ہوئیں یہ ان شہزادیوں سے بہت مختلف ہیں جنکو ہم کہانیوں اور فلموں میں دیکھتے ہیں۔