نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی، کشمیر اور فلسطین سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے تنازعات ہیں، ان مقبوضہ علاقوں میں جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کیا۔
ملیحہ لودھی نے کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، غیرملکی تسلط اورجارحیت انسانی حقوق کی پامالیوں جیسے مسائل کا سبب ہیں۔ پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کےایجنڈے پرکشمیراورفلسطین سب سے پرانے تنازعات ہیں جن کی وجوہات اور اثرات کا جائزہ لینا ہو گا۔ شہریوں کےتحفظ کی ضامن سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی، کشمیراورفلسطین کے تنازعات کا مستقل حل نکالنا ہو گا۔