اقوام متحدہ نے افغان مدرسے پر ہونے والے فضائی حملے کی رپورٹ جاری کر دی

Last Updated On 08 May,2018 06:03 pm

قندوز: (دنیا نیوز) گزشتہ ماہ قندوز میں افغان فضائیہ کے حملے میں تیس بچے شہید ہوئے، اقوام متحدہ نے تصدیق کردی۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کل 51 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

افغان صوبے قندوز میں گزشتہ ماہ مدرسے پر ہونے والے فضائی حملے میں 30 بچے شہید ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ کے حملے میں کل 51 افراد مارے گئے تھے۔ افغان حکام نے حملے میں سینئر طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے اس وقت راکٹ برسائے گئے جب مدرسے کے احاطے میں دستار بندی کی تقریب جاری تھی۔ طالبان اس تقریب میں اپنے کسی رہنماء کی شرکت کی تردید کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دور صدارت میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔