مستقل ارکان بڑھنے سے ادارہ مزید غیرفعال ہو جائے گا: پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا بین الالحکومتی مباحثے سے خطاب
نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل ارکان کی تعداد بڑھانے پر زور دیا ہے، مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں مستقل ارکان بڑھنے سے اداراہ مزید غیرفعال ہو جائے گا۔
نیویارک میں بین الالحکومتی مباحثے سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ سکیورٹی کونسل میں مستقل ارکان بڑھانے کی غلط روایت بے سود ہوگی، ادارہ پہلے ہی عالمی مسائل کے حل میں ناکام ہو رہا ہے، مستقل ارکان بڑھنے سے ادارہ مزید ڈیڈ لاک کا شکار ہوجائے گا۔ ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد بڑھنے سے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔