روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں، اقوام متحدہ

Last Updated On 10 April,2018 07:21 pm

نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلم اقلیتی روہنگیا مہاجرین کی واپسی کیلئے تیار ہے لیکن ان مہاجرین کی راکھین واپسی کیلئے حالات ابھی تک بالکل سازگار نہیں ہیں۔

منگل کو ترجمان اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میانمار کی ریاست راکھین سے گزشتہ برس اگست میں وہاں جاری خونریز سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے لگ بھگ سات لاکھ روہنگیا مسلمان فرار ہو کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔ ان مہاجرین نے الزام عائد کیا تھا کہ راکھین میں ملکی فوجی اور بدھ شدت پسند ان کے گھروں کو جلا رہے تھے اور مردوں کو قتل کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں روہنگیا خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کی جا رہی تھیں۔