پاکستان یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب

Last Updated On 17 April,2018 11:39 am

کامیابی عالمی برادری کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، اقوام متحدہ سے مل کر فلاحی کام جاری رکھیں گے: ملیحہ لودھی

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان یونیسف ایگزیکٹو بورڈ اور غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ یہ انتخاب اعزاز ہے، اقوام متحدہ سےمل کر دنیا بھر کے لیے فلاحی کام جاری رکھیں گے۔

اقوام متحدہ این جی او کمیٹی میں رکنیت کے لیے پاکستان کے مدمقابل پانچ ممالک تھے، پاکستان نے 54 رکنی کمیٹی میں 43 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان یونیسف بورڈ کا بھی رکن منتخب ہوگیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے پیغام میں انتخاب پرمسرت کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا   کامیابی عالمی برادری کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے  ۔