اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا

Last Updated On 25 May,2018 05:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی ادائیگیوں کا زور اور مہنگائی کے خدشات بھانپتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا ۔ اسٹیٹ بنک نے بنیادی شرح سود 6 اعشاریہ 5 فیصد کر دی

اسٹیٹ بینک کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ اور رواں مالی سال روپے کی قدر میں 9 فیصد سے زائد گراوٹ کے باعث آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال مہنگائی کی شرح 6 فیصد طے کردہ ہدف سے تجاوز کرجانے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافے کے باوجود زائد امپورٹس سے عالمی ادائیگیوں کا دباو بڑھا ہے اور رواں کھاتوں کا خسارہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ معیشت کے دیگر شعبوں کے بار ے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال زرعی شعبے میں 3٫5 فیصد اور صنعتی شعبے میں 5٫8 فیصد ترقی متوقع ہے۔